بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

35 ادویات کی قیمتوں کا بڑھنا ضروری ہے، قاضی منصور

چیئرمین فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن قاضی منصور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہیں دی۔ ان 35 ادویات کی قیمتوں کا بڑھنا ضروری ہے۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی محمد منصور نے کہا کہ ان ادویات میں بخار، اینٹی بائیوٹکس، اینٹی کینسر اور ٹی بی (تپ دق) کی ادویات شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ قیمت نہ بڑھنے سے بخارکی ادویات مارکیٹ میں نایاب ہوگئی ہیں۔ جبکہ مارکیٹ میں مختلف اقسام کی 100 ادویات نایاب ہونےکا خدشہ ہے۔ 

قاضی محمد منصور نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو بھی سفارشات دی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ اگر ادویات کی قیمتیں نہ بڑھیں تو دواساز انڈسٹری بند ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.