برازیل کے صدر بولسونارو نے سخت سوال پوچھنے والے ایک یوٹیوبر سے فون چھیننے کی کوشش کی۔
دارالحکومت برازیلیا میں صدر بولسونارو گاڑی سے یہ کہتے ہوئے اترے کہ وہ یوٹیوبر لیاؤ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہیں نے لیاؤ کو دیکھتے ہی اس کا گریبان پکڑا اور کہا کہ ادھر آؤ، مجھ سے بات کرو‘، یہ کہتے ہوئے انہوں نے لیاؤ کا فون پکڑ لیا۔
سوال پوچھنے والے یوٹیوبر کو صدارتی محافظ نے قابو کیا۔ بعد ازاں جب ماحول ذرا سنبھلا تو صدر نے یوٹیوبر سے کہا کہ تم جو بات کرنا چاہتے ہو مجھ سے کرسکتے ہو۔
برازیلین صدر نے کہا کہ مجھے تم سے بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن تم اتنے جارح کیوں ہو؟
جواب میں یوٹیوبر نے کہا کہ سر جب میں آپ سے آرام سے بات کرتا ہوں، تو مجھے آپ سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
Comments are closed.