بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان آئندہ کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا، وزیراعظم فومیو کیشیدا

جاپان میں جنگ عظیم دوئم کے اختتام کی 77 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا کہ جاپان دوبارہ کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں وزیراعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کیشیدا نے کہا کہ جاپان جنگ کے المیے کو دوبارہ نہ دہرانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے جنگ عظیم دوئم اور اس سے قبل جاپانی فوج کی طرف سے ایشیا میں رواں رکھی گئی جارحانہ کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا۔

یہ طریقہ کار سابق آنجہانی وزیراعظم شنزو آبے نے شروع کیا تھا، انہوں نے بھی کبھی جاپانی فوج کی بربریت کا ذکر نہیں کیا۔

موجودہ وزیراعظم کیشیدا نے اپنے خطاب میں زیادہ تر توجہ جاپان کے نقصانات پر رکھی۔

انہوں نے امریکا کی طرف سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گم ایٹم بم کا ذکر کیا۔

یاد رہے کہ 2013 سے شنزو آبے نے جنگ کے دوران جاپان کے مظالم پر معذرت کرنے کا سلسلہ روک دیا تھا۔

یہ روایت 1995 سے چلی آ رہی تھی کہ 15 اگست کو جنگ عظیم دوئم کی سالانہ تقریب کے دن جاپان کے وزرائے اعظم معذرت کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.