hookup Illinois boyne tannum hookup rules hookup lynchburg va burley bike hookup hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج معتدل بارش کا امکان

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کاز وے دوسرے روز بھی زیرِ آب آگئی اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاز وے بند ہونے کے باوجود کچھ شہریوں نے پیدل پانی سے گزرنے کی کوشش ہے۔

کاز وے پر سفر کے دوران پانی میں بہہ جانے والی کچھ موٹر سائیکلوں کو نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کچھ علاقوں میں رات گئے بھی بارش ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.