بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان: بارشوں اور سیلاب سے 32 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق سیلاب سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان کے دو اضلاع شنواری اور سیاہ گرد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.