بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائرہ یوسف اور صدف کنول کی بیٹیوں کی محبت بھری ویڈیو

حال ہی میں ننھی پری کی والدہ بننے والی معروف ماڈل صدف کنول نے نوریح اور اپنی نومولود بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

صدف کنول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو ویڈیوز شیئر کیں جن میں اُن کی نومولود بیٹی بیڈ پر لیٹی ہے اور نوریح اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائرہ یوسف کی بیٹی نوریح محبت بھری نظروں سے اپنی چھوٹی بہن کو دیکھتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ یہ بہت کیوٹ ہے۔

دوسری جانب صدف کنول کی نومولود بیٹی بھی نوریح کو دیکھ کر ہاتھ پاؤں ہلا کر خوش ہوتی ہے۔

صدف کنول نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’بہنوں کا خاص رشتہ‘۔

گزشتہ روز شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں پہلی اولاد، بیٹی پیدا ہوئی۔

ویڈیو پر جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے محبت بھرے تبصرے کیے جارہے ہیں تو وہیں صارفین بھی صدف کنول اور سائرہ یوسف کی بیٹیوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں پہلی اولاد، بیٹی پیدا ہوئی، اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.