بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آنکھوں کے اسپتال سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی مشینیں چوری

پنجاب کے شہر خانیوال میں آنکھوں کے اسپتال سے آئی سرجری کی قیمتی مشینیں چوری ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق فلاحی ادارے کے زیر انتظام آنکھوں کے اسپتال میں  آپریشن تھیٹر سے آنکھوں کی سرجری کی فیکو مشینیں چوری کرلی گئی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چوری کی گئی مشینوں کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے  سے زائد ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

 اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں چوری کی واردات ریکارڈ نہیں ہوسکی، اسپتال عملے اور دیگر سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.