بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 352 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 508 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 60 ہزار 602 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 64 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.