بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج دن میں ہلکی، رات میں تیز بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر میں ہلکی، شام 5 کے بعد معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات میں موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے، جس کے باعث دن میں موسم مرطوب رہے گا جبکہ رات میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل شام یا رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت زائد رہے گی، جبکہ 14 اگست کی دوپہر تک بارش کا امکان رہے گا۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ان 4 سے 5 دن کے دوران شہرِ قائد میں 100 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کے قریب بحیرۂ عرب کے جنوب سے خلیج بنگال تک ٹرف لائن موجود ہے، جس کی وجہ سے ایک اور مون سون سسٹم 17 یا 18 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ مون سون کا اگلا سسٹم 3 سے 4 دن بارش کا باعث بنے گا۔

ادھر موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مون سون کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے واضح دباؤ میں تبدیل ہو گیا ہے، سسٹم حرکت کرتے ہوئے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں جولائی میں معمول سے زائد بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایک اور کمزور ہوا کا کم دباؤ اس وقت گجرات پر موجود ہے، ان دونوں سسٹمز کے درمیان ربط قائم ہو رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ ان سسٹمز کے تحت 11 سے 14 اگست تک کراچی میں تیز اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آج دوپہر کو گرج چمک کے بادل بننے کا سلسلہ شروع ہو گا، جن کے باعث آج شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ اس نئے سلسلے کے تحت آواران، لسبیلہ، خاران اور خضدار میں 16 اور 17 اگست کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.