قومی اسکواڈ نے دو روز بارش سے متاثر ہونے کے بعد بالآخر قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نیدرلینڈ سے سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم متحد اور پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہے۔
نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے طویل سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اہم ہے، تمام میچز جیتنے سے پاکستان کی ورلڈ کپ سوپر لیگ کے لئے پوائنٹ ٹیبل میں بہتری آئے گی۔
Comments are closed.