
کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ معتدل شدت کی بارش کا امکان بھی ہے جبکہ 9 اگست کی شام یا رات سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ آج شام یا رات کو معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 اگست کی شام یا رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا ہے کہ مون سون کے اس اسپیل میں 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 13 اگست کے دوران بارش کی شدت زائد رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.