بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج کوئی نہیں کہہ رہا کہ پاکستان، سری لنکا بن جائے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اور اداروں نے مل کر پاکستان کو بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، آج کوئی نہیں کہہ رہا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ روز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھی ہے، اگر فوری عام انتخاب میں چلے گئے تو اگلے 4 ماہ کے اندر ملک میں بے یقینی آجائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے، جو فروری میں مکمل ہوگی، اُس کے بعد الیکشن کمیشن 4 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کرسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خصوصاً صوبہ سندھ کا موقف ہے کہ اگلے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں۔

احسن اقبال نے کہا کہ فارنگ فنڈگ کیس نے عمران خان کی سیاست کا پردہ چاک کردیا ہے، 20 سال سے عمران خان بیرونی فنڈنگ کے سہارے انتشار کی سیاست کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں عمران خان نے دھرنے کے ذریعے چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کیا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال ملک کو تباہی کی طرف گامزن کیا، ملکی معیشت تباہ کردی اور اسے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سی پیک کو نشانہ بنایا، کشمیر پر سرنڈر کیا، ایک ایک کر کے ہمارے قومی اداروں کو بےتوقیر کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.