mature hookup app farm girl hookup american hookup lisa wade pdf gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیکب آباد: بیگاری کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، فصلیں متاثر

جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں بیگاری کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

بیگاری کینال میں شگاف پڑنے سے پانی زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا جس سے چاول کی فصل متاثر ہو گئی۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ راجن پور کی بستی عبدالرحمٰن میں آگیا۔

پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو نقصان کا سامنا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے روجھان روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.