معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیراگ اگروال کو ٹوئٹر پر بوٹس کی تعدداد کے بارے میں عوام کے سامنے گفتگو کرنے کا چیلنج کر دیا۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیراگ اگروال کو چیلنج کیا ہے کہ عوام کے سامنے ثابت کریں کہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس یا بوٹس کی تعداد 5 فیصد سے کم ہے۔
اُنہوں نے اس حوالے سے لوگوں کی رائے جاننے کے لیے ٹوئٹر پر ایک آن لائن پول بھی کروایا ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر نے جمعرات کو ایلون مسک کی جانب سے 44 بلین ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل کے لیے عائد کیےگئے دھوکا دہی کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
اس سے قبل ایلون مسک نے 29 جولائی کو ٹوئٹر کے خلاف ایک جوابی مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں اُنہوں نے ٹوئٹر انکارپوریشن پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی نے اُنہیں ٹوئٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کی تعداد غلط بتائی ہے۔
Comments are closed.