پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ اسمبلی کے خلاف حامی اراکین کی جانب سے مختلف ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کہیں منحرف اراکین کے لیے لوٹے منگوائے گئے ہیں تو کہیں انہیں بد دعائیں اور دھمکیاں دی گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے اراکین نے منحرف اراکین کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے انوکھا راستہ اختیار کیا ہے۔
تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے اراکین نے منحرف اراکین کے خلاف احتجاج کے لیے لوٹے منگوا لیئے ہیں۔
دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر سے تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے اپنی پارٹی کے اراکین کو بد دعائیں اور دھمکیاں دینے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اقبال آفریدی نے پشتو زبان میں ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ بیچنے والے اراکین کو اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
اقبال آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ شہر یار آفریدی کو قسم کھا کر یقین دلانا ہو گا ورنہ ان کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔
Comments are closed.