بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: صفورہ میں ہندو نوجوان کی درخت سے پھندا لگی لاش برآمد

کراچی کے سچل تھانے کی حدود اسکیم 33 میں صفورہ چوک کے قریب ایک ہندو نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

سچل پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 22 سالہ رمیش ولد بوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہے جو آج صبح کسی شہری نے گھنے درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ 

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔ 

پولیس نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس نوجوان نے مبینہ طور پر بلند اور بڑے درخت پر چڑھ کر پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔

اسکیم 33 کا رہائشی نوجوان رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق رمیش کمار 5 اگست کی شام 6 بجے گھر سے گیا اور واپس نہیں آیا، گزشتہ روز (6 اگست کو) نامعلوم شخص نے فون پر اہلِ خانہ کو رمیش کی اپنے پاس موجودگی کا بتایا تھا۔

فون کرنے والے نے اہلِ خانہ کو کہا کہ رمیش میرے پاس ہے، پریشان نہیں ہو۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے اطلاع دے کر کال منقطع کر کے فون بند کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.