بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: مسلمانوں کے سلسلہ وار قتل نے کمیونٹی میں خوف وہراس پھیلا دیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکیورکو میں مسلمانوں کے سلسلہ وار قتل نے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیلا دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ سلسلہ وار قاتل کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، واقعات سے سلسلہ وار قتل کا شک پختہ ہو رہا ہے کیوں کہ تین قتل پانچ میل کے دائرے میں ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں گزشتہ سال نومبر میں 62 سالہ محمد احمدی کو قتل کیا گیا تھا جبکہ 26 جولائی کو افغان نژاد آفتاب حسین کو قتل کیا گیا۔

پیر کو راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محمد افضل کی لاش ملی اور پھر گزشتہ جمعے کو نعیم حسین کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو کے پبلک ریلیشنز آفسر طاہر غوبا نے کہا ہے کہ مقامی پولیس اور ایف بی آئی نے انہیں صورت حال سے متعلق بریفنگ دی ہے، 5 لاکھ آبادی کے شہر میں صرف 3 ہزار مسلمان آباد ہیں۔

دوسری جانب امام مسجد نے مسلمانوں کو پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ واشنگٹن میں مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی سب سے بڑی تنظیم نے مجرم کو ڈھونڈنے میں مدد دینے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.