وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے رکنِ پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی منفی سیاست کو دفن کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔
Comments are closed.