اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔
جج محمد بشیر نے دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا تھا، وہ کہاں ہے؟
نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت اسی ریفرنس پر مقدمے کی سماعت کرے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت فردِ جرم کے لیے رکھ لیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِجرم عائد کی جائے گی۔
Comments are closed.