بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ڈسکوز کی نجکاری کے معاملات طے نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے پر چاروں صوبوں کو خط لکھ چکا ہے، وفاق کے خط پر سندھ حکومت کی جانب سے بات چیت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں خسارے کے شکار 5 ڈسکوز کی مینجمنٹ نجی شعبے کو دینے کی تجویز ہے، جن میں حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی شامل ہے۔
Comments are closed.