best hookup apps that aren't a scam galaxy s10 stereo hookup glasgow hookups dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے خلاف ریفرنس رجیم چینج سازش کا پارٹ 2 ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مشترکہ سازش کا ہر قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس رجیم چینج سازش کے پارٹ 2 کا آغاز ہے، الیکشن کمیشن، پی ڈی ایم سے ملا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں، بدنیتی پر مبنی ریفرنس دائر کئے گئے، فارن فنڈنگ کوئی کیس نہیں، اوورسیز پاکستانی خود سامنے آگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی کہنا الیکشن کمیشن کیلئے شرمناک ہے، عمران خان کو پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، اب انہیں انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ڈبہ ریفرنس ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے توشہ خانہ قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف مرسڈیز گاڑی گھر لے گئے تھے، عمران خان کو بھی ملائیشیا سے گاڑی ملی وہ آج بھی توشہ خانہ میں ہے، انہوں نے پیسے دے کر بھی گاڑی نہیں لی۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری کو توشہ خانہ سے 2 مرسڈیز گاڑیاں دی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.