پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں نئے چیئرمین کے چارج لینے سے متعلق تنازع کھڑا ہوگیا، نئے سربراہ چارج لینے پہنچ گئے لیکن پرانے چیئرمین نے اب تک عہدہ نہیں چھوڑا۔
پی این ایس سی کے نئے سربراہ جواد احمد چارج لینے نفری کے ہمراہ پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارغ کیے گئے چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن رضوان احمد نے اب تک چارج نہیں چھوڑا۔
پی این ایس سی کے ملازمین نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ سے تمام عملے کو نکال دیا گیا۔
پی این ایس سی یونین کا کہنا ہے کہ رضوان احمد ملازمت برقرار رکھنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن جواد احمد اور رضوان احمد کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔
Comments are closed.