پہلے زمانے میں جب بینک اکاؤنٹس اور لاکرز عام نہیں تھے تو لوگ ایسا سامان تیار کرتے تھے جس میں اپنی نہایت قیمتی اشیا کو محفوظ رکھ سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک امریکی سکے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹا سا خفیہ خانہ بھی تھا۔
1921ء میں جاری ہونے والے اس ایک امریکی ڈالر کے سکے میں خفیہ خانہ تھا، سکے میں نصب چھوٹی سی تلوار اس خانے کی چابی تھی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کاریگر نے مخصوص چمٹے سے پکڑ کر سکے کی تلوار نکالی اور وہ خفیہ خانہ کھولا۔
بظاہر یہ خفیہ خانہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس میں کچھ سما نہیں سکتا لیکن چھوٹے چھوٹے ہیرے یا نگینے ضرور رکھے جاسکتے ہیں۔
Comments are closed.