روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے ترک ہم منصب طیب اردوان میں آج دو ہفتوں کے دوران دوسری ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات روس کے ایک ریزورٹ میں ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر اردوان شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائیوں پر روس کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات میں کیف اور ماسکو کے درمیان یوکرین کے اناج کی ترسیل کے حوالے سے معاہدہ ہوا تھا۔
Comments are closed.