بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زائد بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک کے بیشترعلاقوں میں جولائی میں معمول سے زائد بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ملک میں معمول سے 181 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 305 فیصد، سندھ میں 218 فیصد، پنجاب میں 101 فیصد، خیبر پختون خوا میں26 فیصد، گلگت بلتستان میں 68 فیصد اور آزاد جموں کشمیر میں 9 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے اب اگست میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے، مون سون کا چوتھا اسپیل آج سے سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ چوتھے اسپیل میں مون سون ہوائیں درمیانی شدت کی ہوں گی جن کے تحت تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین اور دیگر اضلاع میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ میں 15 اگست تک تیز بارشوں کا امکان رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے تیز بارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.