کراچی میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر فیروز آباد انویسٹی گیشن کے سب انسپکٹر اختیار بلو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، برطرفی عدالتی حکم پر عمل میں آئی ہے۔
سب انسپکٹر اختیار بلو کیخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے کارروائی کا حکم دیا تھا، عدالت نے 3 مختلف مقدمات میں تفتیشی افسر کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی نشاندہی کی۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیشی افسر نے بلڈر کیخلاف مقدمے میں چالان پیش کرنے کے بجائے اسے اے کلاس کردیا، ایک اور مقدمے میں 65 سالہ شخص سے غیرقانونی اسلحے کی جھوٹی برآمدگی دکھائی، جبکہ سابق شوہر کی خاتون سے دست درازی کے مقدمے کو کمزور کرنے کیلئے کیس پراپرٹی غائب کردی، کیس پراپرٹی نہ ہونے کی وجہ سے ملزم اویس کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
سب انسپکٹر اختیار بلو جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کے مقدمے کا بھی تفتیشی افسر تھا، اختیار بلو نے سپر اسٹور میں آگ کا مقدمہ بھی اے کلاس کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردی تھی، مقدمہ اے کلاس کیے جانے پر عدالت نے سپر اسٹور کے مالکان کی ضمانت کی توثیق کردی تھی۔
Comments are closed.