پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان 21 رکنی کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
علی افضل ساہی، لطیف نذر، راجہ بشارت، نوابزداہ منصور، محسن لغاری، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین صوبائی کابینہ کا حصہ بننے کے لیے حلف اٹھائیں گے۔
سردارحسنین بہادر دریشک، عنصر مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ، علی عباس شاہ، سردار ہاشم ڈوگر، آصف نکئی، راجہ یاسر ہمایوں بھی حلف اٹھائیں گے۔
صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے والوں میں خرم شہزاد ورک، حسین جہانیاں گردیزی بھی شامل ہوں گے۔
Comments are closed.