بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جھوٹا بیانیہ کسی احتجاج سے نہیں چھپ سکتا: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ جھوٹا بیانیہ کسی احتجاج سے نہیں چھپ سکتا، تحریکِ انصاف کے احتجاج کی کوئی سیاسی و آئینی حیثیت نہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صبح سے شام تک یوٹرن لیتے ہیں، الیکشن کمیشن پر تحریکِ انصاف نے 8 سال دباؤ ڈالا، یہ چاہتی تھی کہ الیکشن کمیشن سے بات باہر نہ نکلے، تحریک انصاف نے ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ ہو گئی تو کیا ہو گیا، انصاف ہونا کافی نہیں، نظر بھی آنا چاہیے، تحریکِ انصاف ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے اکبر ایس بابر کے خلاف مہم چلائی۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کہیں بچ کر نہیں جا سکتی، اس پر فوجداری اور آئینی مقدمات کھل سکتے ہیں، اس کا انتخابی نشان کا مسئلہ بن سکتا ہے،یہ صرف انتشار پھیلا رہی ہے،اسی وجہ سے اس کے لیے راستے بند ہوتے جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان اپنے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں، یہ پی ٹی آئی کو کہتے ہیں کہ ایبسولوٹلی ناٹ، جبکہ تحریکِ انصاف کھلے عام آئینی اداروں کو دھمکی دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے تحریکِ انصاف نے کوئی ادارہ نہیں چھوڑا، یہ دوسروں پر جھوٹے کیس بناتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے انصاف کا گھناؤنا مذاق اڑایا ہے، اس کے خلاف مقدمات ضرور بنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.