پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کردیا ہے، داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔
Comments are closed.