بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا ، شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔

شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا ہے، بیان حلفی اور سرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا ، اب آگے کیا ہوگا؟

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں، نواز شریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.