کراچی کے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں کانسٹیبل صابر اور شہزاد جاں بحق ہوئے جبکہ اسلحہ خانے کا انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا ہے۔
حکام نے کہا کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.