بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ 2022 کا شیڈول جاری، پہلا پاک بھارت میچ 28 اگست کو ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز ہونے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جہاں تیسری کوالیفائر ٹیم انہیں جوائن کرے گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں سنگاپور، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ہانگ کانگ اور کویت کوالیفائر ٹیم کے طور پر جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی۔

سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.