پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں، آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔
یہ بات پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔
Comments are closed.