مسلم لیگ (ن)، پنجاب اسمبلی کے حلقہ 167 کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنما نذیر چوہان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران رہنما ن لیگ خواجہ عمران نذیر بھی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔
نذیر چوہان کے خلاف دہشتگردی اور پولیس مقابلے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نذیر چوہان پر مقدمہ انچارج انویسٹی گیشن احسان اللّٰہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
نذیر چوہان پر درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نذیر چوہان کو تھانہ جوہر ٹاؤن مقدمے میں گرفتار کرنے گئی تھی، نذیر چوہان اور 16 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
Comments are closed.