بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، دو دریا کی عمارت سے نوجوان کی لاش برآمد ہونے کا معاملہ، فلیٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا

کراچی کے علاقے دو دریا پر واقع رہائشی عمارت سے نوجوان کے گر کر ہلاک ہونے کے واقعے کا مقدمہ نوجوان کی بہن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمہ مقتول کے دوست اور فلیٹ کے مالک کے خلاف درج کر کے 6 افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق فلیٹ تمام دوستوں نے آن لائن ایپ کے ذریعے بک کیا تھا،  فلیٹ سے چرس، دیگر نشہ آور اشیاء اور کھانے پینے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر گزشتہ روز پارٹی کی گئی، دوران پارٹی مبینہ طور پر منشیات کا استعمال ہوا۔

حکام کے مطابق عادل آئی بی اے سے گریجویٹ اور نجی کمپنی کا ملازم تھا، نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو دو دریا کے قریب عمارت سے گر کر عادل مسعود کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.