بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج ہوسکتے ہیں:عرفان قادر

ماہرِ قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران عرفان قادر نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کو مل جل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو نہ مستحکم حکومت بنے گی نہ ہی اپوزیشن مستحکم ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان کے لیے موقع اچھا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور قانون سازی کر لیتے، ان کا خیال تھا کہ یہ پورے ملک پر اپنی حکومت بنالیں گے، دو تہائی اکثریت لے لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی قیادت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں، ایسے قوانین نہ ہوں جن کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے۔

ماہرِ قانون عرفان قادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یا تو سب این آر او کی طرف جائیں گے یا سب اپنا نقصان کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.