بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ، عمران خان نے کونسی قرآنی آیت شیئر کی؟

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی گئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن میں چل رہے کیسز پر فیصلہ آنے سے قبل یا تو قرآنی آیت یا پھر کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر ضرور کی جاتی ہے۔

اس کا مقصد عمران خان اپنے بلند حوصلے سے متعلق حمایتیوں کو پیغام دینا ہوتا ہے۔

آج 8 سال قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر بھی عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پر قرآنی آیت شیئر کی ہے جس میں اللّٰہ پر یقین اور اللّٰہ کی جانب سے آنے والی مدد سے متعلق پیغام دیا گیا ہے۔

عمران  خان کی جانب سے شیئر کی گئی آیت کا مفہوم ہے کہ ’نہ جھکو اور نہ غم کرو، جیت تمہاری ہی ہوگی، اگر تم سچے مومن ہو‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.