بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نجی کمپنی سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نجی کمپنی سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزم عادل نجی کمپنی کا سابق ملازم ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے کمپنی کے مالک کے اکاؤنٹس سے جعل سازی کے ذریعے 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.