بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیوڈ کیمرون سمیت 39 برطانوی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی

روس نے 39 برطانوی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ ماسکو سے روسی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ پابندیوں میں برطانوی سیاستدان، کاروباری افراد اور صحافی شامل ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق اپوزیشن رہنما کیئر اسٹارمر اور سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔ 

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ان برطانوی افراد پر روس کی بین الاقوامی تنہائی کی حمایت کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 

روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس پر پابندیوں کا دائرہ کار بڑھانے کیخلاف برطانوی شہریوں پر پابندی کا کام جاری رہے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.