پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 656 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 161 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 488 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 55 ہزار 247 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 611 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 95 لاکھ 94 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ صوابی میں 42 اعشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مظفر آباد میں 28 اعشاریہ 57 فیصد، نوشہرہ میں 23 اعشاریہ 08 فیصد، کوئٹہ میں 12 اعشاریہ 50 فیصد، پشاورمیں 9 اعشاریہ 06 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 7 اعشاریہ 95 فیصد، سرگودھا میں 7 اعشاریہ 93 فیصد، اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 58 فیصد، گجرات میں 5 اعشاریہ 56 فیصد ، فیصل آباد میں 5 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میرپور میں 4 اعشاریہ 84 فیصد، مردان میں 4 اعشاریہ 47 فیصد، ملتان میں 4 اعشاریہ 5 فیصد، کراچی میں 1 اعشاریہ 76 فیصد، راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 5 فیصد اور حیدر آباد میں 0 اعشاریہ 84 فی صدر ریکارڈ ہوئی ہے۔
Comments are closed.