انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب کو پانی چھوڑنے کی صورتحال سے متعلق خط لکھ دیا۔
سید مہر علی شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے دریاؤں میں آنے والے پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمیں تعمیرات، انسانی جانوں اور مویشیوں کی حفاظت کے پیشگی انتظامات کرنا ہیں، بتایا جائے دریائے راوی میں کتنا پانی پاکستان پہنچے گا۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے جس سے کئی دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پر کاشت چاول کی فصل ڈوب گئی۔
Comments are closed.