ترک صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ لے جانے والا بحری جہاز یکم اگست کو روانہ ہوسکتا ہے۔
استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز، اناج کی ترسیل کے راستوں پر حتمی کام جلد مکمل کر لے گا۔
روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکیہ (ترکی) کی ثالثی میں ہوا ہے۔
روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں، رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے برآمدات کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.