بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا شرح 3 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ، مزید 1 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 1 مریض کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 661 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 171 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 487 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 54 ہزار 591 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.