ملک میں بجلی کے شارٹ فال کا سلسلہ برقرار ہے، بجلی کی طلب 28 ہزار 600 اور پیداوار 22 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔
اس طرح بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔
ملک بھر میں 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بعض چھوٹے شہروں اور دیہات میں دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال اگست میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.