کامن ویلتھ گیمز کے دوسرے دن پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی، سوئمنگ کے 50 میٹر فری اسٹائل میں بسمہ کوالیفائی نہ کرسکیں۔
بیڈ منٹن ٹیم ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم دو ایک سے برتری کے بعد تین دو سے ہار گئی، باکسنگ ہیوی ویٹ کیٹیگری میں نذیر اللّٰہ شکست دے کھا گئے۔
کامن ویلتھ گیمز کے دوسرے دن بھی پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی، سوئمنگ کے 50 میٹر فری اسٹائل میں بسمہ خان اگلے راؤنڈ تک نہ پہنچ سکیں۔
ہیٹس میں بسمہ نے فاصلہ 27 اعشاریہ 82 سیکنڈز میں طے کیا، تاہم مجموعی ہیٹس میں وہ 58 میں سے 38ویں نمبر پر رہیں، بسمہ کوالیفائی کرنے والی آخری پلیئر سے 1 اعشاریہ 80 سیکنڈز پیچھے رہ گئیں۔
بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے تھا، مکسڈ ڈبلز میں مراد علی اور غزالہ ناکام رہیں جبکہ سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے ماحور شہزاد اور عرفان بھٹی نے کامیابی حاصل کی۔
ماحور نے ٹیفانی ہو کو شکست دی جبکہ عرفان بھٹی نے جیکب کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
مینز ڈبلز میں مراد اور عرفان آسٹریلوی جوڑی سے ہار گئے، ویمنز ڈبلز کے فیصلہ کن معرکے میں ماحور اور غزالہ بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکیں اور دو صفر سے ہار گئیں۔
باکسنگ ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے نذیر اللّٰہ خان انگلینڈ کے باکسر لوئیس ولیمزکے سامنے بے بس نظر آئے، نذیر اللّٰہ نےحریف کو زیر کرنے کوششیں تو کیں مگر انگلش باکسر نے ان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 5-0 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
Comments are closed.