جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم آپ کو بتائے گی عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم آپ کو بتائے گا عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا ہے آپ اپنے ارکان، ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر پاکستانی کو نالائق نا جائز حکومت نے 3سالوں میں تکلیف پہنچائی، ہر پاکستانی نے پی ڈی ایم کی جیت کا جشن منایا، کٹھ پتلی حکومت کی شکست کا جشن منایا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ کل رات پوری حکومت پریس کانفرنس کرنے آئی،ہم نے عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا تھا، عمران خان نے کہا تھا کہ ہم یہ نشست جیت گئے تو اسمبلی توڑ دیں گے،عمران ڈر پوک ہے، الیکشن سے ڈرتا ہے، پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنےلائے ہیں، آپ کو آپ کے لوگوں نے ریجیکٹ کردیا ہے،عمران کہہ رہا تھا آج اعتماد کا ووٹ لے گا، اب پتہ نہیں کب لے گا۔

یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے ایک ایک ووٹ ، ایک ایک ایم این اے کا پتہ ہے، یہ فیصلے آپ نہیں لیں گے میں آپ کو بتاؤں گا کہ عدم اعتماد کب ہوگا اور کہاں ہوگا،ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ان کو ایکسپوز کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جو متفقہ فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، اب یہ ڈرامے بازی نہیں چلے گی ،اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جانتا ہوں ، خان صاحب کو نہیں پتہ ،مگر مجھے ایک ایک ووٹ کا پتہ ہے ایک ایک ایم این اے کا پتہ ہے ،مجھے پتہ ہے کس نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیے ،مجھے پتہ ہے کس نے بغض حفیظ شیخ اور بغض عمران میں ووٹ دیے ۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ نے ایک اینٹ نہیں لگائی ، ہم جانتے ہیں ،ایم این ایزسمجھتے ہیں کہ وہ اپنی شکل اپنے علاقے میں دکھانے کے قابل نہیں ہیں،

ہم آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے، آپ نے تین سال سے عوام کا جینا حرام کر دیا تھا ،آپ نے ہر پاکستانی کا خون چوسا ہے، ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی مقابلہ کریں گے، ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ساری جماعتوں سے ملنے کا بات کرنے کا کل مجھے موقع ملا، سنا ہے کہ حکومت نے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے ،

ہم مل کر لڑیں گے اور مل کر ان کو ٹف ٹائم دیں گے ، میں نے بار بار واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ ہوں گے ۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا یہ میں شیئر نہیں کرسکتا ، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو ووٹ دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دیے ، ہم عوام کی آواز پارلیمان کے اندر پہنچائیں گے اور انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.