کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی دستے میں شامل پان بیچنے والا نوجوان میڈلسٹ بن گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنکت سرگر نے 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیتا۔
سنکت ساگر چار سال قبل تک مہاراشٹر کے علاقے سنگلی میں پان بیچا کرتا تھا۔
اس حوالے سے سنکت سرگر کا کہنا تھا کہ چار سال قبل کامن ویلتھ گیمز مقابلوں میں بھارتی لفٹر کو دیکھ کر عہد کیا کہ اگلی بار مجھے جانا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سلور میڈلسٹ سنکت سرگر کے والد آج بھی پان کی دکان چلاتے ہیں۔
Comments are closed.