بلوچستان کے علاقے تربت میں ایئرپورٹ روڈ پر فٹبال اسٹیڈیم کے باہر موٹر سائیکل پر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تربت اسٹیڈیم کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب فٹبال کا میچ جاری تھا۔
دھماکے کے بعد تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
دھماکے سے اسٹیڈیم کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔
پویس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔
Comments are closed.