امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے جلد تائیوان کے دورے کی خبروں نے چین، امریکا کشیدگی میں اضافہ کردیا۔
چین نے امریکا کو سخت الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ اگر امریکی عہدیدار نے تائیوان کا رخ کیا تو چین فوجی طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو تائیوان تنازع پر دخل اندازی سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا۔
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر ایک عرصے سے تناؤ ہے، چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے اور وہ ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے اسے واپس لے سکتا ہے۔
نینسی پلوسی 1997 کے بعد تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ سطح کی پہلی امریکی عہدیدار ہوں گی۔
Comments are closed.