رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے گی، بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے۔
فوادچوہدری نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سی ڈی اے کے وزیراعظم ہیں، وفاقی حکومت کی بچوں والی ذہنیت ہے، پہلی بار وفاق میں ایسی حکومت ہے جس کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، مک میں اس وقت وفاقی حکومت موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ووٹرز کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ان کوڈر ہے پی ٹی آ ئی دوتہائی اکثریت لے لی گی اس لیے الیکشن نہیں کرا رہے، حکمران رویے کی وجہ سے یہ ملک کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران عدالتوں میں حل نہیں ہوتے، ملک میں بحران الیکشن کمیشن کے انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے ہے، پاکستان کا روپیہ یوکرین کے بعد سب سے زیادہ گرا ہے، معیشت کو اس حال پر پہنچانے کے لیے پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن کمیشن کا کردار ہے۔
فوادچوہدری نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے انکار کیا، بلاول بھٹو انٹرن شپ کر رہے ہیں جن کو لوگ جانتے ہی نہیں۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ہائیکورٹ کے جج کے برابر تنخواہ لیتے ہیں، پرسوں حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف والے پریشان ہیں کہ حکومت سے بات کریں تو کیا کریں۔
Comments are closed.